عنوان: EASTE پروجیکٹ کے تحت COT ایپ میں شامل کئے گئے انڈیکیٹرز کی وضاحت


تمام اساتذہ کرام کو بذریعہ مراسلہ بذا آگاہ کیا جاتا ہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم نے اساتذہ کرام کے طرز تدریس کو جانچنے کے لیے کلاس روم آبزرویشن ایپ میں مندرجہ ذیل 5 انڈیکیٹر ز کا اضافہ کیا ہے۔ ہر ماہ انگریزی کے ایک سبق کا مشاہدہ کیا جائے گا اور اس دوران پہلے سے لاگو 11انڈیکیٹرز کے ساتھ


ساتھ ان 5 انڈیکیٹرز کے مطابق بھی اساتذہ کے طرز تدریس کی جانچ کی جائے گی۔ The Teacher Sets up Activities Which Develop Effective Oral Communication Skills in English


اساتذہ اپنے لیسن پلان میں کچھ ایسی سرگرمیاں شامل کریں اور ان کا عملی مظاہرہ بھی کریں جن کے ذریعے بچوں کو کلاس میں انگریزی میں بات کرنے کا موقع ملے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اساتذہ بچوں کے گروپ یا جوڑے بنا کر انہیں انگلش بولنے کا موقع فراہم کریں۔ اگر بچے محض ٹیچر کا پڑھایا ہو اسبق ہی سنے ، لکھنے یاد ہر انے میں مصروف رہیں تو اس کا طلب ہو گا کہ ٹیچر نے اس مذکورہ انڈیکیٹر پر عمل نہیں کیا۔ The Teacher Sets up Reading Tasks Effectively and Demonstrates How to


Extract Meaning.


اساتذہ بچوں کو انگریزی پڑھنے اور اس کے معانی سمجھنے کے مواقع فراہم کریں۔ کلاس میں پڑھائے گئے انگریزی کے الفاظ کے معانی خود بتانے سے قبل بچوں کو ان کے معانی کا اندازہ لگانے کا موقع فراہم کریں۔ اس کے بعد خود وضاحت کریں۔ اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انگریزی کی جو تحریر انہوں نے بچوں کو پڑھائی یا بچوں کو پڑھنے کے لیے کہا بچے اس کے معانی مکمل طور پر سمجھ گئے ہیں۔ اور اگر بچوں کی جانچ کے دوران ٹیچر محسوس کریں کہ بچوں کو معانی سمجھ نہیں آئے تو مزید وضاحت کے لیے مناسب طریقہ کار موجود ہونا چاہیئے۔


The Teacher Demonstrates How to Identify and Correct Mistakes in a Given Sentence and is Able to Adapt Editing Tasks to Suit the Students' Needs. اساتذہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ فقرات میں موجود غلطیوں کی نشاندہی اور انہین درست کرنے کے طریقہ کار کا مؤثر انداز میں عملی مظاہرہ کریں مشق کے


لیے فقرات لکھنے سے قبل، مختلف فقرات کی ساخت، ان کے زمانے اور فقرے کے اجزا کو آپس میں جوڑنے والے الفاظ کے استعمال کے بارے میں طلبا کو


آگاہ کریں۔


The Teacher Uses Contextualisation and Teaches Concepts of Grammar Meaningfully.


اس انڈیکیٹر کے تحت اساتذہ کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے سبق میں استعمال ہونے والے گرائمر کے قواعد بچوں کو مفصل اور مؤثر طریقے سے پڑھا کر مثالوں سے وضاحت کریں۔ اور تصور کی پختگی کے لیے ان قواعد کی مشق بھی کروائیں اور بچوں کی جانچ کے ذریعے یہ دیکھیں کہ مذکورہ واللہ کے استعمال کے موقع محل کے بارے میں بچوں نے اچھی طرح سمجھ لیا ہے۔


The Teacher Creates Meaningful Activities that Develop Students' Social Awareness and Promotes Open Discussions About Them.


اساتذه دوران سبق یا سبق شروع کرنے سے پہلے ایسی با مقصد سرگرمیوں کا انعقاد کریں جن سے بچوں میں معاشرے کے متعلق آگاہی میں اضافہ ہو۔ اس مقصد کے لیے اساتذہ کسی معاشرتی موضوع کے بارے میں کچھ دلچسپ سوالات پوچھ کر بھی بحث کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اور بچوں کے گروپس بنا کر کسی بھی معاشرتی موضوع کے بارے میں انہیں بحث میں حصہ لینے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔ اساتذہ اس دوران بچوں کی نگرانی کریں گے اور بچوں کے نقطہ نظر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔